اڈپی 22 / اکتوبر (ایس او نیوز) عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل لیجاتے وقت محافظ پولیس والوں پر حملہ کرکے ملزم قریبی جنگل میں فرار ہونے کی واردات ہیریاڈکا جیل کے پاس پیش آئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کنداپور پولیس اسٹیشن میں درج ایک معاملے کے ملزم محمد راسخ کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد محافظ پولیس والے اسے عدالتی حراست میں دینے کے لئے ایک پرائیویٹ گاڑی میں ڈسٹرکٹ جیل کی طرف لے گئے ۔ جب وہ لوگ جیل کے داخلی دروازے کے پاس گاڑی سے باہر نکل رہے تھے تو ملزم نے محافظ پولیس والوں کے پیٹ میں گھونسا مارا اور انہیں دھکا دے کر قریبی جنگل کی طرف بھاگ گیا ۔
ہیریاڈکا پولیس نے ملزم راسخ پر ایک اور معاملہ درج کرلیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔